پنجاب پولیس کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں،ڈی آئی جی فیصل رانا

پنجاب پولیس کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں،ڈی آئی جی فیصل رانا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پیٹرن پولیس کبڈی ٹیم ڈی آئی جی فیصل رانا نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق پولیس فورس میں موجود کھلاڑیوں کی بہترین سرپرستی کے ساتھ حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری ہیں تاکہ یہ کھلاڑی ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بہترین کارکردگی سے محکمے کی عزت و توقیر میں اضافہ کیلئے سرگرم رہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کبڈی ورلڈ کپ 2020کی پاکستانی ٹیم میں شامل پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس پوری فورس کیلئے باعث فخراور حوصلہ افزاء ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی اسی جوش و جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -