سی سی پی او ذوالفقار حمید کا تھانہ گلشن اقبال کی نئی عمارت کا معائنہ

سی سی پی او ذوالفقار حمید کا تھانہ گلشن اقبال کی نئی عمارت کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے تھانہ گلشن اقبال کی زیر تعمیر نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کا وزٹ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی اقبال ٹاون کیپٹن(ر)محمد اجمل، ڈی ایس پی ایڈمن عبدالقدیر اور ایس ایچ او سمیت متعدد افسران بھی موقعہ پر موجود تھے۔ذوالفقار حمید نے تھانہ گلشن اقبال کے مختلف رومز کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور نے فرنٹ ڈیسک، محرر آفس، حوالات اور تفتیشی رومز کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او لاہور نے بلڈنگ میں میس، جم، سٹورز اور اہلکاروں کی آرام گاہ کی بیرکوں کا بھی جائزہ لیا۔ ذوالفقار حمید نے مختلف رومز میں وینٹیلیشن کا سسٹم بہتر بنانے جبکہ دادرسی کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا اہلکاروں کی فٹنس کے پیش نظر نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں جم اور میس بھی بنایا گیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ اچھے نتائج کیلئے پولیس کو بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کی جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، تھانوں میں شہریوں کی دادرسی ہمارا اولین فریضہ ہے۔

مزید :

علاقائی -