سول ایوی ایشن کا لائسنس مشکوک یا جعلی نہیں ہوسکتا، شاہد خاقان عباسی

سول ایوی ایشن کا لائسنس مشکوک یا جعلی نہیں ہوسکتا، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو 262 مشکوک پائلٹس ہیں ان کو شوکازجاری کیا جائے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) امتحانات کے بعد لائسنس جاری کرتا ہے۔ سی اے اے کالائسنس مشکوک یاجعلی نہیں ہوسکتا۔میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان بننے سے پہلے تحریری امتحان ہوتا ہے۔ اعلان ہواکہ 262 لائسنس جعلی یامشکوک ہیں،دنیامیں ہمارامذاق بنا۔ 262 مشکوک پائلٹس کوشوکازجاری کیاجائے۔ انکوائری میں پائلٹ کی جعلسازی ثابت ہونے پرنکال دیناچاہئے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کو کورٹ آف انکوائری میں صفائی کا موقع ملنا چاہئے، رشوت سے نوکریاں لینے اور دینے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ اول -