عمران خان کو مائنس کر دیا جائے ایسا ہو ہی نہیں سکتا،فواد چودھری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہیں، انہیں مائنس کر دیا جائے ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔دنیا نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اندرکوئی لیڈرنہیں ان کی لڑائی ہورہی ہے۔ بلاول سندھ کا وزیراعلیٰ بن کراصلاحات کرتے توپھران کا قد بڑھتا۔ یہی حال مسلم لیگ ن کا ہے، مسلم لیگ(ن)میں لیڈرشپ کی لڑائی ہو رہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے اور حکومت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ہمارا آپس میں کمیونیکشن کا ایشوہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعت کو عمران خان سے ایک ہی مسئلہ ہے وہ ہے احتساب کا، پہلے ایک سال ہم ادھر،ادھرلگے رہے کیسزکومنطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔جہانگیر ترین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین پارٹی میں مسائل حل کررہے تھے، ان کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہ ان مسائل کوحل کرسکیں۔
فواد چودھری