ناقص ٹریفک انتظامات پر لفٹر ڈرائیور معطل، انچارج، پٹرولنگ آفیسر کو شوکاز نوٹس

ناقص ٹریفک انتظامات پر لفٹر ڈرائیور معطل، انچارج، پٹرولنگ آفیسر کو شوکاز ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے شہر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سیکٹرز کا وزٹ کیا۔ دوان وزٹ ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی پر وارڈنز کو شوکاز نوٹسز جاری کئے۔ سی ٹی او لاہور نے ٹریفک سیکٹر نیو ائیر پورٹ، کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاون، اچھرہ، مزنگ کا جائزہ لیا۔ پبلک ایڈریس سسٹم نہ چلنے پر پٹرولنگ آفیسر یاسر کو اور گاڑی کی درست حالت نہ ہونے اور نامناسب ٹرن آوٹ پر ممتاز حسین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے اوررانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر متعدد بیٹ آفیسرز کو وارننگ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ، تجاوزات اور ٹریفک جام کی صورت میں متعلقہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا۔

سی ٹی او لاہور نے بغیر ماسک اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ بغیر نمبر پلیٹس، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -