کینٹ ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

کینٹ ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی کینٹ ڈویڑن فرقان بلال کی قیادت میں کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث208ملزمان گرفتار کر لئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے06 ملزمان کے قبضہ سے02 لاکھ55ہزارروپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے16 پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے33ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے05کلو گرام سے زائد چرس اور296 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران23 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی02 لاکھ60 ہزارروپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب13اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 21 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر83ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -