ٹرین حادثے میں ہلاک 21سکھ یاتریوں کی میتیں پشاور منتقل

  ٹرین حادثے میں ہلاک 21سکھ یاتریوں کی میتیں پشاور منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے 21سکھ یاتریوں کی میتیں پشاور منتقل کر دی گئیں۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا سی- 130 طیارہ سِکھ یاتریوں کی میتیں لے کر پی اے ایف بیس پشاور پہنچا۔ گزشتہ روز شیخوپورہ کے قریب ٹرین اور کوسٹر کے درمیان خوفناک تصا دم میں مرنے والے 21 سِکھ یاتریوں اور ایک ڈرائیور کی میتوں کو پی اے ایف بیس لاہور سے پشاور منتقل کیا گیا۔ لواحقین اپنے عزیزوں کی میتوں کو لینے کیلئے پی اے ایف بیس پشاور پر موجود تھے۔ حادثے میں مرنے والوں میں 11 مرد،10خواتین اور ایک چار سال کا بچہ شامل ہیں جبکہ 5زخمی ہسپتال میں زیِر علاج ہیں۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ انہیں اس اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج ہے۔ انہوں نے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
میتیں

مزید :

صفحہ اول -