خان پور، جیٹھہ بھٹہ سٹیشن پر شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکراگئی

  خان پور، جیٹھہ بھٹہ سٹیشن پر شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکراگئی

  

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی ٹکرا گئی۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے خان پور کے جیٹھہ بھٹہ سٹیشن پر 27 شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی ٹکراگئیں۔ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ آٹو میٹک کانٹا چینج ہونے کے باعث پیش آیا۔حادثے کے بعد دونوں سائیڈ کی ٹریفک کو معطل کرد یا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ایک ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں سکھ زائرین کے 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ ویگن ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا تھا۔

ٹرین حادثہ

مزید :

صفحہ اول -