کورونا کا زور تھم گیا، خطرہ ٹلا نہیں،ایس او پیز پر عمل جاری رکھاجائے، شبلی فراز

کورونا کا زور تھم گیا، خطرہ ٹلا نہیں،ایس او پیز پر عمل جاری رکھاجائے، شبلی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کررہی ہے۔گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا 100 دن نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کورونا وباء سے متعلق دن رات کام کیا، این سی او سی نے جس طرح صورتحال میں کام کیا قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق حالات قابو میں ہیں لیکن ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے جس پر عوام کے شکر گزار ہیں، اگر عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تو ہسپتالوں میں رش مزید کم ہوجائے گا، کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح بھی تسلی بخش ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے اپنایا،ان کی حکمت عملی کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی لیکن کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا اور خطرہ اب بھی موجود ہے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ کورونا کیخلاف طبی عملہ صف اول پر ہے، حکومتی کوششوں سے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا، اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہوں گے، ہم سب نے متحد ہو کورونا وبا سے نبرد آزما ہونا ہے۔انکا کہنا تھا احساس پروگرام کے تحت ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں کیش ریلیف کے تحت پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔ شبلی فراز کا کہنا تھا وزیراعظم کی موثر حکمت عملی سے وباء کے پھیلا ؤ میں کمی آئی، سمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج ہر سطح پر نظر آ رہے ہیں۔ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، ایس او پیز پر عمل کرتے رہنا ہوگا۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -