نوشین جاوید عہدے سے فارغ،جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

نوشین جاوید عہدے سے فارغ،جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوشین جاوید کو چیئر پرسن ایف بی آر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، جاوید غنی کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی۔ نوشین جاوید کو 7 اپریل 2020ء کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں 3 چیئرمین ایف بی آر کو ہٹایا جا چکا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں جاوید غنی چوتھے چیئرمین ایف بی آر ہوں گے۔
جاوید غنی

مزید :

صفحہ اول -