بلڈ ٹرانسفیوژن کے عمل کو محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کی جائیگی، یاسمین راشد

  بلڈ ٹرانسفیوژن کے عمل کو محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کی جائیگی، یاسمین ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے تمام بلڈ بینکس کی انسپکشن کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خون کے غلط انتقال کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کی جائیگی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی کو باقاعدگی کے ساتھ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ تمام اضلاع میں بلڈ بینکس کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ فوکل پرسنز اور ڈسٹرکٹ بلڈ انسپکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

بلڈ معائنہ

مزید :

صفحہ آخر -