تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا کے الیکٹرک کیخلاف دھرنے کا اعلان
کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے پیر کے روز کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی،اراکین صوبائی اسمبلی جمال صدیقی،علی عزیز جی جی،سعید آفریدی، راجہ اظہر،بلال غفار،ریاض حیدر، فہیم خان، شاہنواز جدون،رابستان خان،سدرہ عمران اور دیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا کراچی کے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے عوام کو مصیبت میں نہیں چھوڑ سکتے کے الیکٹرک نے ٹیریف بڑھاکر عوام کو مزید اذیت میں ڈال دیا ہے کے الیکٹرک کراچی کے عوام کے لیے مافیا بن گئی ہے،شدید گرمی کے موسم میں کرونا مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کے الیکٹرک کی جانب سے مان مانی لوڈشیدڈنگ اور اووربلنگ کا سلسلہ نہ رکنے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور عوام کو جبری لوڈشیڈنگ کے عزاب سے بچائیں گے، کے الیکٹرک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام پر ظلم کرنا بند کرے علاوہ اذیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باپر احتجاجی کیمپ کا انعقاد آج کیا جائیگا۔
پی ٹی آئی رہنماء