مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی:نورالحق قادری

مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی:نورالحق ...

  

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے کسی قسم کے فنڈز نہیں دیئے گئے فنڈز دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل فیصلہ کرے گی جس مندر کی ابتدا ہی انتشار سے ہوئی ہو اسکا وجود کیسے ممکن ہیوزیر اعظم اتحاد بین المسلمین کے لئے بہت اچھی سوچ رکھتے ہیں تمام مسالک کے لئے ہماری یکساں پالیسی ہے موجودہ صورتحال میں علما پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے صحابہ کرام اور اہل بیت کی توہین حرام ہے فسادات پھیلانے والے عناصر سے اعلانیہ بیزاری وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام عید گاہ شریف میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز،مولانا طاہر اشرفی، سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر حسیب الرحمان، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ عارف حسین واحدی، مولانا پیر امین الحسنات، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا پیر نور الحق نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، علماء کرام امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے موجودہ صورتحال میں علما کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ تضادات کا شکار ہے فرقہ ورانہ ماحول کو دیکھتے ہوئے حکومت کی خواہش ہے کہ تمام علماء کرام کو ایک پیج پر لایا جائے جو عناصر بھی فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سے بیزاری کا اعلانیہ اظہارِ کرنا ہے ہماری آج کی کانفرنس کا یہی مقصد ہے جہاں عملدرآمد کی ضرورت ہے وہاں تک پہنچا جائے گاعلماکرام سے گزارش ہے کہ اپنی خانقاہوں میں بھی اتحاد بین المسلمین کی ضرورت کو اجاگر کریں وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے بہت اچھی سوچ رکھتے ہیں پاکستان کی پالیسی تمام مسالک اور سب کیلئے ایک جیسی ہیں سعودی عرب ایران کشیدگی میں پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -