ننکانہ صاحب،تلہ گنگ،بارش سے چھتیں گرنے سے 2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق، 8زخمی

ننکانہ صاحب،تلہ گنگ،بارش سے چھتیں گرنے سے 2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق، 8زخمی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ننکانہ صاحب اور تلہ گنگ میں چھتیں گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے۔، کئی علاقے زیرآب آ گئے، سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کرگئے، کراچی،ٹھٹھہ،بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں گزشتہ روز آنے والی آندھی سے کھمبے اوردرخت اکھڑ گئے۔ننکانہ صاحب اور تلہ گنگ میں چھتیں گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے۔تلہ گنگ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی چل بسی، دو خواتین زخمی ہوگئیں، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور مریدکے میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں دو بچے چل بسے جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔لاہور،گوجرانوالہ، ڈسکہ، حافظ آباد، فیصل آباد، سکھیکی میں آندھی سے درخت زمین پر آن پڑے۔سرگودھا، بھلوال،خوشاب، جوہرآباد،منڈی بہاؤالدین،شورکوٹ اور سانگلہ ہل میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔قصور،ننکانہ صاحب، جھنگ اور دینہ سمیت متعدد شہروں میں بجلی غائب ہوگئی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، دیربالا، ڈی آئی خان، سمیت خیبرپختونخوا، گلگت، کشمیرمیں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ2روز جاری رہے گا۔

آندھی/بارش

مزید :

صفحہ آخر -