پیپلز پارٹی 5 جولائی یو م سیاہ کے طور پر منائے گی،نئیربخاری

پیپلز پارٹی 5 جولائی یو م سیاہ کے طور پر منائے گی،نئیربخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین شکنی کے خلاف 5 جولائی کو ہرسال کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔مرکزی صوبائی اور پارٹی کے ذیلی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن عہدیدار اپنے گھروں پر سیاہ پرچم لگائیں گے۔اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ 5جولائی 1977 کو آمر نے پہلی منتخب عوامی جمہوری حکومت پر شب خون ماراپانچ جولائی کو عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے کی مزمت ملک کے کونے کونے میں کی جائے گی۔نیر بخاری نے کہا کہ قائد عوامزولفقار علی بھٹو شہید نے 1973ء کا آئین دیا۔قائد عوام زوالفقار علی بھٹو شہید کے جمہوری سفر کو روک کر ملک کو کئی صدیاں پیچھے دکھیل دیا گیا نیر بخاری نے مزید کہا کہ5جولائی کو جمہوریت پسند آئین کی حکمرانی اور بااختیار پارلیمنٹ کے اصول پر ثابت قدم رہنے کا عہد کرینگے ا نہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پی۔پی۔پی آمر کی باقیات کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی نیر بخاری نے کہا کہ ملک انتہا پسندی دہشت گردی فرقہ وارایت کے بیج بو کر بین لاقوامی  سازشون کا گڑھ بنا دیا گیا آمریت نے ملک کو  منشیات و اسلحہ کا انبار بنایا نیر بخاری نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈیکی تکمیل کی خاطر اندرونی آلہ کاروں نے حقیقی سیاسی قیادت کا کردار بظائر ختم کیا لیکن یہ مسلمہ حقیقت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کی فراہمی اور مظلوم و محروم طبقات کو زبان دینا ملک و ملت دشمنون کو ہضم نہ ہوا۔ نیر بخاری نے کہا کہ بھٹو ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے جسے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی کوئی کرسکتا ہے۔قائد عوام ذولفقار بھٹو عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔
نئیر بحاری

مزید :

صفحہ آخر -