بلوچستان حکومت کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پروموٹ کرنیکا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پروموٹ کرنیکا فیصلہ

  

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان حکومت نے کووڈ 19 کے دوران میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے طلباء کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کر لی ہے، بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں وزیراعلیٰ نے یہ سمری منظور کی ہے۔چیئرمین پروفیسر یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ کچھ قانونی پیچیدگیاں اب بھی موجود ہیں، جنہیں فوری دور کر لیا جائے گا، قانونی سقم دور کر کے فوری طور پر نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

بلوچستان حکومت

مزید :

صفحہ آخر -