عدالتی حکم پر شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل کی رپورٹس آج آنے کا امکان

  عدالتی حکم پر شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل کی رپورٹس آج آنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) عدالتی حکم پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اینٹی باڈیز اور کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لے لئے گئے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رپورٹس آج آنے کا امکان ہے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عدالتی حکم پر انسٹیوٹ آف پبلک اینڈ ہیلتھ سائنسز سے ٹیسٹ کروائے، عدالتی حکم پر شہباز شریف کی دونوں ٹیسٹوں کی رپورٹ انسٹیوٹ آف پبلک اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر عدالت میں پیش کریں گے۔دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس پہنن کر گاڑی میں ہائیکورٹ آئے، شہباز شریف نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے۔
شہباز شریف کے ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -