سوئٹزر لینڈ کے چڑیا گھر میں سائبیرین ٹائیگر نے خاتون نگران کو ہلاک کردیا

  سوئٹزر لینڈ کے چڑیا گھر میں سائبیرین ٹائیگر نے خاتون نگران کو ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوئٹزر لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزر لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں سائبیرین ٹائیگر (شیر) نے حملہ کرکے ایک خاتون نگران کو ہلاک کردیا۔خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سائبیرین ٹائیگر نے چڑیا گھر کی 55 سالہ نگران پر متعدد شہریوں کے سامنے حملہ کیا جب کہ چڑیا گھر کا امدادی عملہ بھی خاتون کو نہیں بچا سکا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں اور حکام اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔جائے وقوعہ پر موجود ایک شہری کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد چڑیا گھر کے اہلکاروں نے شیر کو ایک علیحدہ پنجرے میں منتقل کردیا۔چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر نے جو کیا وہ فطری تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مقتولہ اور شیر اس جگہ ایک ہی وقت میں کیوں موجود تھے۔خیال رہے کہ کورونا کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے بند زیورخ کے چڑیا گھر کو ایک ماہ قبل ہی شہریوں کے لیے کھولا گیا تھا۔
چڑیا گھر

مزید :

صفحہ آخر -