پارک لین ریفرنس،آصف زرداری پر ہر صورت فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

پارک لین ریفرنس،آصف زرداری پر ہر صورت فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آئی این پی) احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری پر 6 جولائی کو ہر صورت فرد جرم عائدکرنے کا فیصلہ کرلیا، سابق صدر کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سکینڈل سے منسلک پارک لین ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چھ جولائی کو آصف زرداری پر ہر صورت فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ رجسٹرار احتساب عدالت نے نیب کراچی کوانتظامات مکمل کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی خراب صحت پر بھی ان کے گھر یا ہسپتال میں حاضری یقینی بنائی جائے۔ رجسٹرار کی جانب سے 6 جولائی کو کراچی میں موجود دیگر ملزمان کی نیب دفتر میں ویڈیو لنک پر حاضری یقینی اور ویڈیولنک پرفردجرم عائد کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ خط میں کہاگیاہے کہ انور مجیداور دیگرملزمان کی شناخت کیلئے نیب اپنے نمائندے مقرر کرے، چھ جولائی کوصبح ساڑھے نو بجے ملزمان پر فردجرم عائد کی جائے گی۔
فرد جرم

مزید :

صفحہ آخر -