سرکاری خزانے سے مندر کی تعمیر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سرکاری خزانے سے مندر کی تعمیر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

اسلام آباد (این این آئی)ہندو مندر کی تعمیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ سی ڈی اے نے مندر کی تعمیر کے لیے سیکٹر ایچ نائن میں 4 کنال زمین دی، مندر کی تعمیر کے اخراجات حکومت پاکستان کے خزانے سے ہوگی۔درخواست میں کہاگیاکہ قومی خزانے سے مندر کی تعمیراسلام اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری وزارت داخلہ، چیئرمین انسانی حقوق برائے کمیشن،وزارتِ مذہبی امور، چیئرمین سی ڈی اے اور ہندو پنچائت کے ممبران کو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -