عمران خان آئندہ انتخابات میں بھی حکومت بنائیں گے، مسرت جمشید

عمران خان آئندہ انتخابات میں بھی حکومت بنائیں گے، مسرت جمشید

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) مٹھائیاں بانٹنے میں ہمیشہ بہت جلد ی کرتی ہے لیکن کچھ دیر بعد حقائق سامنے آنے پر اس کی خوشی غارت ہو جاتی ہے،بلاول بھٹو کرپشن کی بیساکھیوں پر پنجاب فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو سیاست کرنی ہے تو انہیں عمران خان کے سیاست میں متعارف کرائے گئے شفافیت کے معیار کو اپنانا ہوگا،عوام نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھا تو ہم بہت جلد اس وباء سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کسی بھی عدالتی فیصلے پر بیان بازی نہیں کرتی۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما کھلی آنکھوں سے وسط مدتی انتخابات کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں بلکہ اپنی جماعت میں جاری رسہ کشی کی طرف توجہ دیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے گڈ گورننس کی مثالیں قائم کی ہیں جو اپوزیشن کو ایک آنکھ نہیں بھاتیں۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کی عدالت سے سر خرو ہو کر دوبارہ حکومت بنائیں گے۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -