سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد، سندھ میں تاجروں نے دکانیں کھول لیں

سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد، سندھ میں تاجروں نے دکانیں کھول لیں

  

کراچی (آئی این پی) تاجروں نے سندھ حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ مسترد کرکے دکانیں تو کھول لیں، مگر کورونا وباء سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کہیں بھی دیکھائی نہیں دیتا۔ شہرقائد کراچی کے تاجروں نے لاک ڈاؤن اور پھرسمارٹ لاک سے خراب معاشی حالات کارونا روتے ہوئے دکانیں کھولنے کا اعلان کیا اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا سلسلہ بھی بند کرنے کی اپیل کردی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ دوسری طرف طبی ماہرین کا کہنا ہے کاروبار حیات کیلئے مارکیٹیں اور دکانیں کھلنی چاہیے،مگر تا جر وں،دکانداروں اور شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیز پرسختی سے عمل کرنا ہوگا ورنہ کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ جا ئیگا۔

سندھ تاجر

مزید :

صفحہ آخر -