تحریک انصافخواتین کو ہر سطح پر نمائندگی دے گی،ثانیہ کامران

تحریک انصافخواتین کو ہر سطح پر نمائندگی دے گی،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران کی صدارت میں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی پارٹی خواتین رہنماؤں کے اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، ثانیہ کامران نے کہاکہ تنظیم سازی میں خواتین کو ہر سطح پربھرپور نمائندگی دیں گے۔، بلدیاتی انتخابات میں بھی تمام سطح پر خواتین کو آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کریں گے

، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے، انشاء اللہ جلد عوام کے مسائل حل اور انہیں ریلیف ملے گا، اس موقع پر ڈسٹرک صدر رانا ساجد علی خاں، سٹی صدر جواد حسن منج سمیت دیگر پارٹی خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -