پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبہ کیلئے انقلابی اقدامات کئے، سعیدالحسن شاہ

  پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبہ کیلئے انقلابی اقدامات کئے، سعیدالحسن شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ان اصلاحات سے معیشت کا پہیہ بھی رواں دواں رہے گا اور کنسٹرکشن سیکٹر میں نوکریوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات کے ذریعے تعمیراتی شعبہ سے متعلقہ این او سی کا اجراء آسان بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اب تعمیراتی شعبے سے متعلقہ این او سی اب ای خدمت مراکز سے ون ونڈ کے ذریعے حاصل کئے جا سکیں گے۔نجی، کمرشل یا صنعتی تعمیرات کیلئے اجازت ناموں /این او سی کے حصول کیلئے اب برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔این او سی کا اجراء آئندہ مقرر کردہ مدت میں چند ہفتے میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نقشوں کی منظوری، تکمیل تعمیر سر ٹیفکیٹ، جگہ کے استعمال میں تبدیلی کا این او سی یا نجی رہائشی کالونیوں کی منظوری سے متعلقہ اجازت نامے نئے شیڈول کے تحت ملیں گے۔

پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قائم ای خدمت مراکز میں ان سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔