کوریاکے عوام نے کورونا کے دوران انسانی حقو ق کی مثال قائم کی،فراز الحق

  کوریاکے عوام نے کورونا کے دوران انسانی حقو ق کی مثال قائم کی،فراز الحق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) چرچ آف جیسس کے ترجمان فراز الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے مشکل ترین دنوں کے دوران کورین عوام نے جس طرح انسانی حقوق کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی ہے اور اپنی حکومت کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کو شکست دی، ہمیں ان کے تجربات پر عمل کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے صحت مند ہونے 4000 افراد نے 83 ارب مالیت کے پلازمے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو انسانیت کی عظیم خدمت ہے ان تمام صحت مند ہونے والے افراد نے مقامی چرچ میں جا کر اعلان کیا ہم اپنے پلازمے بنا کسی رنگ ونسل اور مذہبی امتیاز کے عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر 4000 افراد انفرادی طور پر 500 ملی لیٹر خون کا عطیہ دیں تو اس کی مالیت 83 بلین ڈالر بن جاتی ہے۔

جب جنوبی کوریا میں کورونا وائرس پھیلا تو وہاں کے چرچز نے حکومت کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کیا اور 12535 کورونا مریضوں میں صرف 281 اموات ہوئیں۔ر چرچ آف جیسس شیحسیجی کے ترجمان فراز الحق نے کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پلازمے عطیہ کریں تاکہ باقی مریضوں کا بھی علاج ہو سکے جبکہ پاکستانی قوم کو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -