جنوبی افریقہ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کیا جائے،پاکستانیوں کا مطالبہ

  جنوبی افریقہ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کیا جائے،پاکستانیوں کا ...

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ساؤتھ افریقہ پاکستانی ایمبیسی میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کیا جائے،جنوبی افریقہ میں 3لاکھ سے زائد مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے حصول،نادرا آفس،دہری شہریت، پاکستانی سکول جیسے مسائل کا سامنا ہے،جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی بے یارو مدد گار ہیں،بار بار کوششوں کے باوجود ان مسائل کو حل نہیں کیا جا سکا ہے۔چیف آرگنائزر تحریک انصاف جنوبی افریقہ زاہد افضل جھمٹ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھی ان مسائل کو اجاگر کیا تھا۔حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی کر دی جائے گی۔

مطالبہ

مزید :

صفحہ آخر -