مرکزی تنظیم تاجران کا یوم تاسیس،50پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

  مرکزی تنظیم تاجران کا یوم تاسیس،50پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر پیٹرن چیف لاہور آغاذوالفقاراحمد کے زیر اہتمام پُروقار تقریب میں 50 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ لاہور بھر سے سینئر تاجر رہنماؤں، مرکزی تنظیم تاجران کی مرکزی قیادت بھی شریک ہوئی۔ سینئر وائس چیئرمین ملک نعیم،جنرل سیکرٹری لالہ یاسر نصیر، نائب صدر چوہدری جاوید اکرم، حاجی محمد اسحاق، میاں سعید، چوہدری آصف شکور، نعیم بٹ، عبداللہ بٹ سمیت لاہور بھر کی مرکزی تنظیم تاجران کی قیادت، عہدیداران وکارکنا ن نے بھر پور شرکت کی۔ پیٹرن چیف آغا ذوالفقار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کی قیادت میں ہم نے کاروباری بندشوں کے خلاف ہر فورم اور ہرسطح پر بھر پورآواز اٹھائی۔

ہمارانصب العین اور منزل تاجروں کے مسائل کا حل اور سازگار کاروباری حالات کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -