کورونا ایس او پیز، شہر بھر میں مارکیٹیں اور بازار آج بھی بند رہیں گے

کورونا ایس او پیز، شہر بھر میں مارکیٹیں اور بازار آج بھی بند رہیں گے

  

لاہور(خبر نگار)شہر بھر کی مارکیٹیں اور بازار گزشتہ روز بند جبکہ آج بھی مکمل بند رہیں گے،محکمہ داخلہ پنجاب اور محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اپنے الگ الگ احکامات میں حکومتیں گائیڈ لائن پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔جس میں حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ شہر میں ہفتہ کے دن مارکیٹیں اور بازار بند رہے ہیں جبکہ آج بھی مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے،اس کے لیے ٹاؤن انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔مارکیٹ اور بازار مکمل طور پر بند رکھنے کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈویژنل افسران اپنی ذمہ داری میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں اور مارکیٹوں سمیت بازاروں میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں اور اس میں سٹی ٹریفک پولیس جرمانے کرے جبکہ تھانوں کی پولیس بھی قانون کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پی کی خلاف ورزی پر 1319مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 995 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔

بازار بند

مزید :

صفحہ آخر -