پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ شہری عبد الحسیب ناصر نے درخواست میں سیکرٹری قانون،سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پی ٹی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکٹرانک سپورٹس دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے، پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، پب جی گیم پر پابندی سے بڑی کمپنیوں کی اسپانسرشپ ختم ہونے کا خدشہ ہے جس سے پاکستان کو بے حد معاشی نقصان ہوگا۔ درخواست گزار نے کہا کہ پاکستان میں پب جی کا ٹورنامنٹ جیتا اب دس جولائی کو پب جی ورلڈ لیگ میں شامل ہونا ہے، پب جی گیم پرپابندی سے پاکستان الیکٹرانک سپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔درخواست گزار نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نمبر کم ہونے کی وجہ سے خود کشیوں پر کیا ان کو بندکردیا جاتا ہے؟ ایسے ہی پب جی کھیلنے والوں کی خودکشی سے گیم کوبند نہیں کرنا چاہیے۔
پب جی گیم

مزید :

صفحہ آخر -