ڈی ایچ اے لسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی کارکردگی مایوس کن رہی: حاجی لطیف چودھری

ڈی ایچ اے لسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی کارکردگی مایوس کن رہی: حاجی لطیف چودھری

  

لاہور(انٹر ویو میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی مایوس کن رہی، زمین ڈاٹ کام کو پراپرٹی ڈیلرز کا دشمن قرار دے کر پہلے تحریک شروع کی گئی اور پھر برادری کے مفاد کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادمیں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے غداری کی گئی، حکومتی بجٹ اور تعمیراتی پیکج حوصلہ فزا ہیں، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس لاہور میں میرے علاوہ کوئی اپوزیشن نہیں۔ر یلٹرز اور الخدمت گروپ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں اس وقت اقتدار میں ہیں۔ ڈی سی ریٹس میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ان خیالات کا اظہار فیئر اینڈ لائل ڈی ایچ اے کے مرکزی رہنما اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر حاجی لطیف چوہدری نے ”رونامہ پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی لطیف نے بتایا تعمیراتی پیکج،سیمنٹ کی ڈیوٹی میں کمی خوش آئند ہے، ڈی ایچ اے لاہور مین دو گروپوں کی حکومت ہے اہم نشستیں الخدمت گروپ کے پاس ہیں۔زمین ڈاٹ کام کے ساتھ ایسوسی ایشن کی ساز بار اور ملی بھگت سے اپنے آپ کو علیحدہ کیسے کر سکتے ہیں؟ ایسوسی ایشن نے برادری کو ڈی ایچ اے میں بھی ٹکے ٹوکری کر دیا ہے۔ حاجی لطیف نے کہا پنجاب حکومت کی طرف سے ڈی سی ریٹس میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، دو فیصد کمیشن کے لیے جدوجہد جاری ہے، ٹیکس کی ادائیگی کے لیے فرینڈ لی ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر ڈویلپرز اور بلڈرز کو سہولیات دے کر ریونیومیں اضافہ کر سکتی ہے۔نئے سال کے آغاز کے باوجود بلڈرز اور ڈویلپرز نیب اور ایف ائی اے سے خوفزدہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے فوری ریلیف پیکج دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -