کراچی ائیر پورٹ کے اطراف غلط ٹاؤن پلاننگ اور تعمیرات جہازوں کیلئے خطرہ

کراچی ائیر پورٹ کے اطراف غلط ٹاؤن پلاننگ اور تعمیرات جہازوں کیلئے خطرہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے کمشنرکراچی اور بلدیاتی اداروں کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ائیر پورٹ کے اطراف غلط ٹاؤن پلاننگ اور تعمیرات جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔کمشنرکراچی اور بلدیاتی اداروں کو کراچی ائیر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے خط لکھ کر اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر جہازوں کو پرندوں کے ٹکرانے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جاؤں اور جانوروں کی آلائشوں، گوشت اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے درست اقدامات کیے جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ کے اطراف آبادی والے علاقوں میں خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ کے اطراف کے شادی ہال بھی غیرقانونی اور خطرات میں شامل ہیں،عوام گوشت کے ٹکڑے پھینک دیتے ہیں جس سے وہاں پرندے آتے ہیں۔

کراچی ائیر پورٹ

مزید :

صفحہ آخر -