پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ چلیں گے،ہمایوں اختر خان

پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ چلیں گے،ہمایوں اختر خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے سن لیں پاکستان اور عمران خان انشااللہ ساتھ ساتھ چلیں گے لیکن کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے ادوار میں عوام اور ملک کیلئے سوچنے کی بجائے اپنے اور اپنے حواریوں کے بارے میں سوچا اور ان کے ذاتی کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے،مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کرنے سے پہلے عوام کو اپنے کارکردگی بتائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ٹریڈرز ونگ کے رہنماؤں اور حلقہ این اے 131کے متحرک رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ اگر ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑنا پھینکنا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور مافیاز کو بے نقاب کرنے کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں، ملک میں پنجے گاڑھنے والے یہ عناصر مزاحمت کررہے ہیں لیکن انہیں بالآخر قانون کے دائرے میں لا یا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -