ادویات، اشیاء ضروریہ مہنگی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،عبدالعزیز عابد

ادویات، اشیاء ضروریہ مہنگی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،عبدالعزیز عابد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن لاہورکے صدر عبدالعزیز عابدنے کہا ہے کہ وبا کے دنوں میں ادویات و اشیاء ضروریہ مہنگی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔کوروناکی وبا کے دنوں میں فیس ماسک، سینی ٹائزر، انجیکشن،آکسیجن کے سلنڈروں کے ریٹ کئی گنا بڑھا دیئے گئے ہیں۔اشیاء خوردو نوش، چینی، آٹا،سبزیاں، فروٹ، دالیں، دودھ، پٹرول، ایل پی جی نیز ہر چیز کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔ان حالات میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے وہ چیزیں لوگوں میں مفت تقسیم کیں جو مارکیٹ سے غائب کر دی گئی تھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلبرگ نصیر آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں میں آکسیجن سلنڈر اور پلس آکسی میڑ تقیسم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل مغیث شاہد قریشی، انجینئر حماد رشید، قدیر شکیل و دیگر موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے لاکھوں افراد میں پکا پکایا کھانا تقیسم کیا،ہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا5ہزارسے زائد مقامات پراینٹی کورونا سپرے کیا۔عبدالعزیز عابدنے اپنے خطاب میں کہا کہ اب اس موذی مرض سے بچاؤ کیلئے آکسیجن تھراپی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور الخدمت کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔جو مشکل وقت میں نازک صورتحال سے دوچار مریضوں کو پلس آکسی میٹر اور آکسیجن سلنڈر فراہم کر رہی ہیں تا کہ ان مریضوں کی جان بچائی جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -