سازشی عناصر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں،محمد اعظم

سازشی عناصر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں،محمد اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پیٹرن انچیف انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ محمد اعظم نے کہا ہے کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست ہے۔ جس کا قیام دو قومی نظریئے اور کلمے کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارالحکومت میں ہندو برادری کے مند ر کی تعمیر رو کنا حکومت کا اچھا فیصلہ ہے حکمرانوں کواس حوالے سے مستقبل میں بھی ہوشیار رہنا ہو گا کہ کہیں کوئی سازشی عناصر ایسے اقدامات کے ذریعے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔