عوام کو برسات کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے انتظامات کر لئے:وزیر اطلاعات سندھ

عوام کو برسات کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے انتظامات کر لئے:وزیر اطلاعات ...

  

کراچی (این این آئی)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کی عوام کو برسات کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی سمیت تمام حفاظتی اقدامات کا بروقت انعقاد کیا گیا ہے، تمام بلدیاتی اداروں میں رین ایمرجنسی ضرورت کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے میں یہ بات واضع طور پر کہی گئی ہے کہ امسال بارشیں پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہونے کا امکان ہے لہذا حکومت سندھ نے کسی بھی ناگزیر صورت حال کے پیش نظر اس بات کا فیصلہ کیا کہ تمام برساتی نالوں کو قبل از وقت ہی مکمل طور پر صاف کرلیا جائے اور عوام کو زحمت و پریشانی سے بچانے کے لئے تمام اضلاع میں رین ایمرجنسی کا فوری نفاذ بھی کردیا گیا۔ ناصر حسین شاہ کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے خصوصی طور پر ڈی ایم سیز کے زیر اہتمام نالوں کی صفائی کے لئے خصوصی طور پر ریلیف فنڈ کا اجرا کردیا ہے جس سے شہر میں بارشوں کے دوران پانی کے نکاس میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ وزیر بلدیات نے بتایا کہ عالمی بینک کے تعاون سے برساتی نالوں کی صفائی کا مرحلہ نہایت اہم اور توجہ طلب تھا جس میں تمام اسٹیک ہولڈر ز کو آن بورڈ لیکر حکمت عملی ترتیب دی گئی جو کہ کامیاب ثابت ہوئی اور اب تمام برساتی نالوں سے کچرا اور فضلہ ہٹانے کا عمل جاری ہے جو کہ جلد مکمل ہوجائے گا۔

وزیر اطلاعات سندھ

مزید :

صفحہ آخر -