برکت ٹاؤن،قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی، دو کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار
لاہور(پ ر)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہربنس پورہ میں دو کروڑ مالیت کی کمرشل اراضی واہ گزار کروا لی گئی۔برکت ٹاؤن میں واقع گیارہ مرلہ صوبائی حکومت کی اراضی پر چار دیواری کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد مرتضیٰ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کی نگرانی میں آپریشن کیا گیاخسرہ نمبر 1475-1476-1477 میں واقع سرکاری جائیداد پر ہونے والی تعمیرات کی تصاویر اور رات بھر جاری تعمیر کی فوٹیج بھی منظر عام پر آنے کا نوٹس لیا گیا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے لینڈ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ دیدیا