برابری پارٹی کاگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

  برابری پارٹی کاگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)برابری پارٹی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے انتخابات میں پیشتر حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا،پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں سینئیر قائدین نے مشرکہ فیصلہ کیا جس کے مطابق 18 اگست کو گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن میں برابری پارٹی اپنے امیدوار 6 جولائی تک فائنل کرلے گی تاکہ قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں پارٹی کی شرکت ہوسکے،اس موقع پر پارٹی چیئرمین جواد احمد نے مزید کہا کہ تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ہر طرف مہنگائی کو دور دورہ ہے، پنجاب حکومت نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850مقرر کی مگر مارکیٹ میں یہ تھیلا 1100 روپے میں مل رہا ہے اور وہ ادارے جن کاکام اس معاملے پر آنکھ ررکھنے کا ہے وہ لمبی تان کر سو رہے ہیں۔

برابری پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -