جیالے آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پرعمل پیرا ہیں،وقاص منشا پرنس
لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس اور صدر زون 172 استاد عبدالکریم میؤنے پیپلز پارٹی کے یو م سیاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کے دن امریکی خواہشات کی بناء پر بھٹو حکومت کا خاتمہ اور دنیا کے سامنے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا گیاان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی اپنی پارٹی کے قائدذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن پر عمل پیرا ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت بھی ہمیں اپنے قائد کے مشن پر عم کرنے سے نہیں روک سکتی۔پیپلز پارٹی پاکستان کی پارٹی ہے اور پورا پاکستان جانتا ہے کہ آج کے دن بھٹو حکومت کا تختہ گرا کر اقتدار میں آنیوالا دنیا میں بدنام ہوا۔