سب سے زیادہ جعلی لائسنس شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے:شہباز گل

  سب سے زیادہ جعلی لائسنس شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے:شہباز گل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے جعلی امتحانات شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ نے اپنے دور میں پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کیں۔ موصوف کی اپنی ایئر لائن منافع میں جبکہ سرکاری ایئر لائن خسارے میں تھی۔ ملک پر ذاتی کاروباروں کو ترجیح دی گئی، جعلی لائسنسوں کا دفاع ظاہر کرتا ہے کہ یہ معاملہ بھی انکی کرپشن پر ختم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے جعلی امتحانات شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے۔ ہم نے اس معاملے کو شفافیت سے عوام کے سامنے رکھا۔ جعلی کمپنیاں، فرنٹ مین، جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ شاہد خاقان کا خاصا ہے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -