دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3کھلاڑی طلب

دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3کھلاڑی طلب

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلالیا گیا، کھلاڑیوں میں عمران خان سینئر، حیدر علی، کاشف بھٹی شامل ہیں۔ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی کو لاہور بلالیا، تینوں کھلاڑیوں کاآج دوبارہ کرونا ٹیسٹ ہوگا۔مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی اور فاسٹ بولر عمران خان سینئر کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، کاشف بھٹی کے ٹیسٹ کی رپورٹ کچھ دیر بعد موصول ہوگی۔پی سی بی حکام کے مطابق کاشف بھٹی کا پہلا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کا فیصلہ ہوگا، فاسٹ بولر حارث رؤف کا کرونا ٹیسٹ اب بھی مثبت آیا ہے۔پی سی بی حکام کے مطابق تینوں کے نتائج دوسری مرتبہ منفی آنے پر انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -