عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، بابر اعظم

عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، بابر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ووسٹر (این این آئی)قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے کا پلان کروں گا۔ایک انٹرویومیں قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلی، وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔بابرا عظم نے کہا کہ جب کھلاڑیوں کو سراہا جاتا ہے تواعتماد ملتا ہے، کھلاڑی جب پر سکون ہوں گے تو اچھا کھیلیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، اپنی کارکرگی سے بڑھ کر مجھے ٹیم کو آگے لیکر جانا ہے، کوشش یہی ہے کہ کھلاڑیوں کو سراہوں اور انہیں ساتھ لیکر چلوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اعتماد دوں گا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کروں گا، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لیجانے کا پلان کروں گا۔