احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں، بسمہ معروف

احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں، بسمہ معروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(افضل افتخار)ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں کو اب شروع کرنے کی ضرورت ہے پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کھیل کی ترقی کے لئے بہت اچھی ہوگی ایسے وقت میں جب ہم ایک لمبے عرصہ کے لئے کھیل سے دور ہوگئے تھے اب ہمیں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اب پاکستان میں بھی جلد شروع ہوجائے گا اس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ گھر پر رہ کر اپنی فٹنس پر مکمل توجہ دے رہی ہوں اور جب بھی کھیل میں واپسی ہوگی تو اس کا فائدہ حاصل ہوگا بسمہ معروف نے مزید کہا کہ ویمن کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے کپتان میرے لئے اعزاز کے ساتھ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کروں گی ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کی مجھے مکمل حمایت حاصل ہے۔