ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے خلاف 8جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی 13رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،بن اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گیجبکہ جیمز اینڈرسن،جوفرا آرچر، ڈومینک بیس،سٹورٹ بورڈ، روری برنز، جوز بٹلر،زک کرالے،جو ڈینلی،اولی پوپ،ڈوم سیبلی، کرس ووکس اور مارک ورڈ ٹیم کا حصہ ہونگے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے نو ریزرو کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے ماحول میں یہ پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہوگا جو آئی سی سی کی پلینگ کنڈیشنز میں ترمیمی رولز اور بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔