انگلینڈ میں موجود کرکٹرز کی شرٹس پر کوئی لوگو موجود نہیں

انگلینڈ میں موجود کرکٹرز کی شرٹس پر کوئی لوگو موجود نہیں

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے پی سی بی کو اسپانسرکی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اب تک پاکستان ٹیم کے لئے کوئی سپانسرنہیں مل سکا اس لئے انگلینڈ میں موجود کرکٹرز کی شرٹس پر کوئی لوگو موجود نہیں۔انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بغیر اسپانسر لوگو کے ٹریننگ کر رہی ہے ذرائع نے بتایا کہ واحد پیشکش سابقہ معاہدے کے تحت صرف 30 فیصد رقم کی ہوئی ہے جس نے بورڈ کو تشویش میں مبتلا کر دیانگلینڈ سے سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کو نیا اسپانسر مل جائے گا۔واضح رہے کہ لوگو اسپانسر شپ سے کھلاڑیوں کو بھی بھاری آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

، ٹیسٹ میں ساڑھے 4 لاکھ جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی کس دیے جاتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -