رفاہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن میں ڈیجیٹل انقلاب کے موضوع پر بین الاقوامی سپموزیم
لاہور(پ ر)نت نئی ایجادات کی بدولت دنیا گلوبل ویلج کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ زندگی کے تمام شعبہ جات مثلاً میڈیکل، انجینئرنگ، فارمیسی، فیزیکل تھراپی، مینجمنٹ سائنسز، میڈیا سائنسز، سوشل سائنسز وغیرہ سے منسلک ماہر تعلیم اور کاروباری افراد مسلسل اس جہد میں لگے ہوئے ہیں کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درپیش مسائل کا حل نکالا جائے۔ اس آن لائن سمپوزیم کا مقصد دنیا بھر سے ماہر تعلیم، محققین اور سائنسدانوں کو ایک جگہ یکجا کر کے حالیہ ایجادات، رجحانات، درپیش مسائل اور ان مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے بحث کی جائے۔اپنے افتتاحی خطاب میں چانسلر رفاہ یونیورسٹی جناب حسن محمود خان نے کہا ہمارے ملک کی معاشی و سماجی ترقی ہائیر ایجوکیشن خصوصاً سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی میں جدت پر منحصر ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ہائیر ایجوکیشن کے نظام میں جدید اصلاحات متعارف کروانے پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں روایتی معلمانہ طریقوں کے بجائے موثر اور مساوی ای لرننگ کے طریقے کو اپنانا چاہئے۔