ہوواے سمیناکونسل لیڈرز سمٹ کی میزبانی کرے گا
لاہور (پ ر) ہواوے جو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) انفراسٹرکچر اور اسمارٹ آلات فراہم کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے، رواں سال مسلسل ساتویں بار SAMENAکونسل لیڈرز سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ 2020کا اجلاس، جو SAMENAکونسل کے زیر اہتمام 9جولائی کو منعقد ہونے والا ہے، جس میں متعدد ممالک سے کلسٹروں کے قائدین Virtuallyشرکت کریں گے۔ لیڈرز سمٹ 2020کا ایجنڈا ’صنعتوں میں 5G+Xبحالی کیلئے سرمایہ کاری میں بہتری بنانا‘ رکھا گیا ہے۔ سالانہ SAMENAٹیلی کمیونیکیشن کونسل لیڈرز سمٹ ICTرہنماؤں اور فیصلہ سازوں کو جمع کرتا ہے، پالیسی بنانے والے، ریگولیٹری اتھارٹی اور عالمی ICTترقیاتی اداروں کے سربراہان، بڑے ٹیلی کام آپریٹر گروپس کے سی ای او، ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے اعلی سطح کے ایگزیکٹیوز، پیشہ وار افراد، عمودی آئی سی ٹی طبقات کے ماہر ین کے علاوہ جنوبی ایشیا، مشرق وسطی، شمالی افریقہ، ایشیا، یورپ کی بے شمار معزز شخصیات شرکت کریں گی۔ سمٹ کے دوران تبادلہ خیال میں پورے خطے میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ پر توجہ دینے پر زور دیاجائے گا، خاص طور پر 5Gاور دیگر جدید ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ اور بڑے ڈیٹا سے دنیا بھر کے معروف تجربات سے سیکھنا، ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے اندر پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں اضافہ کا جائزہ لینا تاکہ MEخطے میں چیلنجوں پر قابو پا سکیں اور کاروبار کے نئے مواقع سے مستفید ہو سکیں۔ 5Gوباء کے دوران کاروبار، صنعت اور معاشرتی قدر کا اہم محرک ہے، معیشت کو فروغ دینے کیلئے حکومتوں کی حکمت عملی کی حمایت کرنے میں بھی ایک اہم ستون ہے۔
رواں سال کی تقریب میں، ہواوے کی توجہ کیئریئرکی ’5G+X‘ سے فائدہ اٹھانے، صارفین اور شراکت داروں کے اشتراک سے کام کرنا تاکہ وباء کے بعد 5Gکی مکمل اہمیت کا تعین کرنا، اور ترقی پزیر ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کو بحال کرکے 5Gٹیکنالوجی کو فروغ دینا شامل ہے۔ ہواوے کی جدید 5Gایجادات بڑھتے ہوئے5Gکے ایکو سسٹم میں اپنا حصہ ڈالیں گے، جو معاشرتی، کاروباری اور معاشی ترقی کے سنہرے مواقع خاص طور پر کلاؤڈ، مصنوعی ذہانت (AI)اور بڑے ڈیٹا سے 5G+Xکی تکمیلی ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کرنمائندگی کرنے کا تصور پیش کرتا ہے۔ SAMENAکونسل لیڈرز سمٹ 2020میں ہونے والی گفتگو میں تجربات کے تبادلے اور تازہ ترین نتائج پر روشنی ڈالی جائے گی جس میں 5Gنے کورونا (COVID-19)کو روکنے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں کس طرح مدد فراہم کی ہے، جیسا کہ دنیا بھر میں متعدد مثالوں میں ظاہر کیا گیا ہے، اور حکومتیں 5Gکا فائدہ اٹھا کر تمام معاشی شعبوں میں وبائی بیماری سے پیدا ہونے والی معاشی بحالی کو فروغ دینے کیلئے وبائی امور کی ٹیکنالوجی کے تجربہ کو استعمال کرکے معاملے کو کس طرح تشکیل دے سکتی ہیں۔ ہواوے کی سینئر ماہرین اس سمٹ کے پینل مباحثوں میں حصہ لیں گے جو چوتھے صنعتی انقلاب کیلئے 5Gپر تبادلہ خیال کریں گے اور کراس انڈسٹری کی مطابقت کیلئے کورونا کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے، بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ آف تھنگز، AIکا انضمام، اسمارٹ سروسز کی فراہمی کیلئے بڑے ڈیٹا اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل ہے۔ ماہرین 5Gسے چلنے والے ہائپر منسلک، محفوظ اور پائیدار دنیا میں زیادہ سے زیادہ کارکردگی اورٹیکنالوجی کے استعمال کے معاملات کیلئے شینزین Shenzhenمیں ہواوے کی جدید ترین 5Gنمائش سے براہ راست نشر ہونے والے ایک کیس کو استعمال کریں گے۔