آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

  آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 160800کیوسک اور اخرج 170000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 62100کیوسک اور اخراج 62100 کیوسک، دریائے جہلم منگلا کے مقام پر پانی آمد44600 کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی آمد 73500 کیوسک اور اخراج 40300 کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1460.66 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.630 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1219.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.628 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.20 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ رہا۔اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.062 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

مزید :

کامرس -