جنت مرزا گلوکار بلال سعید کے ویڈیو میں ماڈلنگ کریں گی
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار بلال سعید کا نیا میوزک وڈیو آئندہ ہفتے ریلیز ہوگا جس میں مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ماڈلنگ کی ہے۔بلال سعید کے اس گانے کو گلوکار سرمد قدیر نے لکھا اور کمپوز کیا ہے جس کا ٹائٹل "شاعر”رکھا گیا ہے۔وڈیو میں جنت مرزا کے ساتھ اداکار محمد علی جوش بھی نظر آئیں گے۔ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی جنت مرزا کا یہ پہلا میوزک وڈیو ہے جب کہ اس سے پہلے وہ سید نور کی فلم”تیرے باجرے دی راکھی”میں بھی کام کرچکی ہیں۔جنت مرزا کا کہنا ہے کہ بلال سعید جیسے مقبول گلوکار کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔