مقابلہ بازی کے بجائے کام پر توجہ دیتی ہوں، بینا چوہدری

مقابلہ بازی کے بجائے کام پر توجہ دیتی ہوں، بینا چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ بینا چوہدری کا کہنا ہے کہ مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں مجھے مقابلہ بازی سے سخت نفرت ہے میں ساتھی فنکاروں سے بھی اپیل کرتی ہو ں کہ ہمیں ایک دوسرے سے پیار محبت اور چاہت سے پیش آنا چاہیے۔بینا چوہدری نے کہا کہ میں نے تھیٹر میں کبھی کام نہیں کیا ہے خدا نے ٹی وی پر بے پناہ کامیابی دی ہے۔آج میں جس مقام پر ہو ں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے سینئرفنکاروں کی عزت کرتی ہوں اور جونیئر سے پیار اخلاق سے پیش آتی ہوں۔

یہ ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔

مزید :

کلچر -