ریڈیو پاکستان کا نظام دین کی 29ویں برسی کے موقع پر پروگرام

ریڈیو پاکستان کا نظام دین کی 29ویں برسی کے موقع پر پروگرام

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور نے مرزا سلطان بیگ المعروف نظام دین کی 29ویں برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام ”نظام دین تجھے نہیں بھولے“ کے راوی زاہد بھٹہ جبکہ رائٹڑ اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے پروگرام کی خاص بات اس میں شامل نظام دین کی آواز کے ساتھ ساتھ ملک کے معروف فن کاروں خالد عباس ڈار،عرفان کھوسٹ،راشد محمود اور سئینیر صحافی رضوان رفیق باجواہ کے تاثرات تھے جس میں انھوں نے نظام دین کو ریڈیائی خدمات پر باپ کا درجہ دیتے ہوئے ان کی رحمدلی اور ہمدردانہ شخصیت کا احاطہ کیا کہنا تھا کہ ان کے پروگراموں میں نظریہ پاکستان کی حفاظت اور پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوتا تھا۔

،نظام دین کو 5000سے زائد پنجابی اکھان یاد تھے وہ اپنی ہمہ جہت شخصیت اور ڑندہ دلی کے حوالے سے بھی مشہور تھے انھوں نے عملی زندگی کا آغاز تو صحافت سے کیا مگر انھیں عروج صداکار کی حثیت سے ملا،نظام دین پر اللہ کا سب سے بڑا فضل ان کی آ واز تھی جو انھیں ہزاروں میں ممتاز بناتی تھی،نظام دین کے فن کی خوبی ان کا کسی بات کو ڈلیور کرنے کا انداز تھا جس کے ذریعے وہ اپنی بات سامعین تک پہنچا دیتے تھے،نظام دین کا مطلب ریڈیو پاکستان اور ریڈیو پاکستان کا مطلب ہے نظام دین۔

مزید :

کلچر -